نامور اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے آج صبح دنیا کو الوداع کہا۔ انہیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری تھی اور وہ کورونا وائرس مثبت پائےگئے تھے۔اسلم خان کی عمر تقریبا 88 سال تھی۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سے کنبے کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اسلم خان کے بھائی احسان خان بھی لیلاوتی اسپتال میں بھرتی ہیں۔ وہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ احسان خان کی حالت بھی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان دونوں کا COVID-19 ٹیسٹ حال ہی میں کروایا گیا تھا جس میں وہ دونوں ہی مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد ہی انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اسلم اور احسان خان دونوں کو ہی سانس پھولنے کی شکایت تھی۔

دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا انتقال
Shares: