وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے نارووال میں سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر، رینجرز، گلوبل نوبل، ایمیگریشن اورضلعی انتظامیہ نارووال نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔دورے کے دوران وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی گرنتھی صاحب، رکن پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑا و دیگر سکھ برادری سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقعہ پر سیکرٹری مذہبی امورنے کہا کہ ملکی و غیر ملکی زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرتار پور کمپلیکس تک رابطہ سڑکوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ کرتارپور پراجیکٹ دنیا بھر کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو روزگار کے نئے مواقعے میسر آئیں گے۔

- Home
- بین الاقوامی
- کرتارپورکمپلیکس تک رابطہ سڑکوں کوبہتربنایاجارہا ہے
کرتارپورکمپلیکس تک رابطہ سڑکوں کوبہتربنایاجارہا ہے

Khalid Mehmood Khalid5 سال قبل