وزیراعظم عمران خان کا افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا ہے
دونوں رہنماوَں کےدرمیان پاک افغان تعلقات کےفروغ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات مذہب،ثقافت،مشترکہ تاریخ اورلوگوں کےمابین برادرانہ تعلقات پرمبنی ہیں،وزیراعظم نے برادرانہ تعلقات کومزید گہراکرنے اورتمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کااعادہ کیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں،بات چیت اورسیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا مثبت کردارہے،افغان رہنماوَں کوپائیدارامن کے لیے سیاسی تصفیے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا،پاکستان جلدازجلدانٹرا افغان مذاکرات کے آغازکا منتظرہے،
وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کے لیے بطورقومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین نیک خواہشات کااظہار کیا،اور کہا کہ امید ہے کہ کونسل کامیابی کےساتھ اپنے مقاصد کوحاصل کرے گی،وزیراعظم نے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کوجلد از جلد پاکستان آنے کی دعوت کااعادہ بھی کیا.
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ کےمابین رابطہ