قصور
اندھیر نگری چوپٹ راج واپڈا نے بغیر بتائے چیک کئے ہر ماہ دو چار سو بل آنے والے میٹر کو 30695 روپیہ بل ڈال دیا جبکہ کل سرف شدہ یونٹ 13
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور میں بجلی چوروں سے منتھلی لے کر محکمے کا خسارہ پورا کرنا کیلئے میٹر صارفین کو ناجائز بل ڈالنے شروع کر دیئے ہیں
سب ڈویژن رورل ایریا قصور ،فیڈر گنڈہ سنگھ ،ریفرنس نمبر 07117221101400r بمنام میٹر عظمت بیگ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کئی سالوں سے بل دو چار سو روپیہ آتا ہے جس کی وجہ میری طرف سے بجلی کا کم استعمال ہے جو کہ میری مرضی میں کم استعمال کرو یا زیادہ کیونکہ میں نے سولر سسٹم لگوایا ہے جس کے باعث میرے یونٹ کم استعمال ہوتے ہیں اور اس چیز کا علم واپڈا اہلکاران کو بھی ہے اور کئی سالوں سے مجھے میرے اصل یونٹس پر بل ڈالا جا رہا ہے اس ماہ میرا بل آیا تو مجھے پتہ چلا کہ میرے سرف شدہ یونٹ 13 ہیں اور بل 30695 روپیہ ہے اس بابت میں لیسکو دفتر گیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ کا میٹر درست کام نہیں کر رہا حالانکہ گزشتہ چار پانچ سال سے میرے میٹر کئی بار چیک ہو چکا ہے مگر میٹر درست ہی پایا گیا اور اس سارے عرصے میں مجھے بل بھی میرے استعمال شدہ یونٹس پر آتا رہا ہے جبکہ ریڈنگ کے بعد مجھے نہیں بتایا گیا کہ آپا میٹر خراب ہے
متاثرہ صارف نے ایس ای قصور سے واقعہ کا نوٹس لے کر داد رسی کا مطالبہ کیا ہے

13 یونٹ بل بجلی کی قیمت 30 ہزار
Shares: