اسلام آباد ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

0
52
Islamabad-police

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔

شہرِ اقتدار میں محرم الحرام کا جلوس جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور نماز ظہر کے بعد برآمد ہو کر جی نائن ٹو پر اختتام پذیر ہو گا۔یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد

ذوالفقار چوک کھوکھا ٹرن، پراجیکٹ موڑ ، جی نائن ٹرن کشمیر ہائی وے کے مقامات پر ڈائیورشن ہوگی۔جی ٹین فور، تھری، گلی نمبر 16 جی نائن ٹو ،گلی نمبر 11 ٹینکی، کرم روڈ کے مقامات پر بھی ڈائیورشن ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ابن سینا روڈ استعمال کرتے ہوئے جی سیون، جی ایٹ فیصل ایونیو پر جا سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ جی نائن، جی ایٹ کے رہائشی ترنول موڑ جانے کے لیے کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔

واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورشن پلان جلوس نویں محرم الحرام اسلام پورہ تا خیمہ سادات جاری کردیا۔ ایس پی ٹریفک سٹی ڈویڑن حماد رضا قریشی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویڑن کریں گے۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدنے بتایا ہے کہ تین ڈی ایس پیز صاحبان کی نگرانی میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جوکہ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھیں گے۔

سٹی ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جلوس نویں محرم الحرام اسلام پورہ تا خیمہ سادات جاری

Leave a reply