باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بتدریج کم ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے ایک موت ہوئی ہے جبکہ 319 نئے مریض سامنے آئے ہیں
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے جبکہ کرونا سے 6 ہزار 284 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار195 اور سندھ میں 2 ہزار394 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ29 ہزار81 اور پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار636 کیسز سامنے آئے۔ خیبرپختونخوا میں 35 ہزار923، بلوچستان میں 12 ہزار742، اسلام آباد میں 15 ہزار578، آزادکشمیر میں 2ہزار277 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار816 مریض سامنے آئے
پاکستان میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.