باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا پہلا بڑا جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے

جلوس کے راستوؔں پر سخت ترہں سیکورٹی اقدمات کئے گئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون سروس آج شام پانچ بجے سے سے بند ہوگی۔موبائل فون سروس 10محرم شام سات بجے بحال ہونا شروع ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے مطابق شہر میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔ ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پی ٹی اے کو موبائل فون بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیئے۔ حساس ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون سروس بند رہے گی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے ليے کورونا سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کیا۔ مجالس میں کورونا ٹيسٹ منفی آنے والے ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس کے تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہو گا۔تنگ اور بند عمارتوں کے بجائے کھلی جگہ پر مجالس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق محرم الحرام کی میں مجالس اور جلوسوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز ہر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔ شرکاء کسی بھی چیز بالخصوص سبیلوں میں استعمال ہونے والے برتن، ٹرالی، دروازوں اور دیگر اشیاء کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

دوران ِ مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینی ٹائزر، ٹشو، کوڑے دان کا ہونا لازم ہے۔ جس ہال میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہو وہاں کوڑا بشمول ماسک کے تدارک کے لئے ڈھکن والے کوڑے دان لازمی ہوں۔ بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکاء کے پاس ہر وقت سینیٹائزر ہونا لازم ہے۔محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکاء اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے۔ مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو۔ضلعی انتظامیہ ذاکرین کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کا انتظام لازمی کریں۔ ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔

Shares: