باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں تھا
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں تھا اور کھلاڑیوں نے بڑے حوصلے سے سیکھا ہے۔ اس دورے کے دوران کچھ اننگز اچھی رہیں جیسے شان اور اظہر کی بیٹنگ لیکن بابر اعظم کو بھی بڑی اننگز کھیلنی چاہئے تھی مگر وہ ایسا نہ کر سکے اور نصف سنچریاں سکور کیں۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ 2ماہ ہوگئےانگلینڈ آئےہوئے، دن رات محنت کی،بلےبازوں کے ساتھ کام کیا،بالرزکو بھی وقت دیاہے،شان مسعود اوراظہرعلی نےاچھی بیٹنگ کی،بابراعظم بھی ففٹی،سکسٹی کرتے رہے،
یونس خان نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، بہت عرصے بعد کسی کیپر نے انگلینڈ میں کارکردگی دکھائی ہے۔
.@YounusK75 held a virtual media conference today in which he reviewed his tenure as a batting coach of the men’s national cricket team for the England tour and previewed the third and final T20I, which will be played tomorrow.https://t.co/AbmWMIvgjr
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 31, 2020
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد میں بھی انڈرپریشررہا،اسدشفیق بہترین کھلاڑی ہے لیکن دباوَ میں ہے،اسدشفیق کے ساتھ کام کیا،کوشش کی اس کی خامیوں پر کام کروں، محمدرضوان کی پرفارمنس سے بہت خوشی ہوئی ،کل کاٹی 20میچ ہم نےبہت اچھا کھیلا ،ہم نے10سے15رنزکم بنائے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، محمد عامر کی جگہ فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کی شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک کی جگہ نوجوان بلے باز حیدر علی کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔