ابوظہبی میں ایئر پورٹ روڈ پر ہوٹل میں دھماکے سے تباہی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے ابو ظہبی کے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ ہوا ہے

ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا

یہ دھماکہ ابوظہبی میں ائیرپورٹ روڈ پر واقع ایک عمارت میں ہوا ، ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس نے راشد بن سعید روڈ پر واقع ایک کے ایف سی اور ہارڈیز ریسٹورنٹ کو تباہ کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح ایک ریستوراں میں دھماکے کے بارے میں ایک آپریشن روم میں ایک اطلاع موصول ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداورے فوری طور پرموقع پر پہنچیں، دھماکے سے متاثرہ افراد کو ابو ظہبی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کروا دیا گیا ہے

پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کرتے ہوئے علاقے کی سڑکیں بند کردی ہیں۔ جائے وقوع کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

دھماکے کا مشاہدہ کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جس سے "پورا علاقہ لرز اٹھا”۔گواہ نے بتایا ، "جب واقعہ پیش آیا تو میں اس علاقے میں گاڑی چلا رہا تھا۔ میں نے ایک بہت تیز آواز سنی۔ یہ اتنا خوفناک تھا ،

Shares: