شاہ سلمان نے یمن کیخلاف جنگ میں اتحادی افواج کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی اتحادی افواج کے کمانڈر اور وزارت دفاع کے متعدد عہدیداروں اور افسران کو برطرف کرنے کا فرمان جاری کر دیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے پیر کی رات یمن کے خلاف عرب اتحاد کی مشترکہ فوج کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکئی اور سعودی وزارت دفاع کے متعدد افسران کو کرپشن کے الزامات کی وجہ سے برطرف کر دیا ہے، شاہ سلمان نے امیر عبد العزیز بن فہد بن ترکئی کو ہٹانے اور اس کے خلاف بدعنوانی کیس کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

شاہ سلمان کا نیا حکم اس بنیاد پر جاری کیا گیا تھا جس کی بنا پر سعودی اینٹی کرپشن کمیٹی نے وزارت دفاع میں مشکوک مالی لین دین کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کی تھی.

سعودی وزارت دفاع کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ، کو یمن مخالف اتحاد کی مشترکہ فوج کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت یوسف بن راقان بن ہندی الاطابی، محمد بن عبد الکریم بن محمد الحسن، فیصل بن عبد الرحمن بن محمد العجلان اور محمد بن علی بن محمد ال خلیفہ کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا۔

شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ فہد بن ترکئی بن عبد العزیز السعود کو یمن میں لڑنے والے سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد میں مشترکہ افواج کے کمانڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،شہزادہ فہد مشترکہ افواج کے کمانڈر بننے سے قبل رائل سعودی فورسز، جو پیراٹروپرز اور سپیشل فورسز کا ایک یونٹ ہے، کے کمانڈر تھے جبکہ کہ ان کے والد سابق نائب وزیر دفاع تھے۔ شہزادہ فہد بن ترکئی کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو الجوف خطے کے نائب گورنر کے عہدے سے فارغ کیا جائے گا جب کہ کرپشن کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے بادشاہ نے متعدد سعودی عہدے داروں کو بھی کرپشن کے الزامات کے تحت برطرف کردیا گیا تھا ،شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ، محمد بن سلمان جو سعودی وزیر دفاع ہیں، مختلف بہانوں کے تحت ہر سال شہزادوں کو اقتدار سے ہٹاتے ہیں ،

Leave a reply