موٹروے پولیس نے چوری کی لاکھوں روپے مالیت قیمتی لکڑی برآمد کرلی

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے چوری کی لاکھوں روپے مالیت قیمتی لکڑی برآمد کرلی۔

سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر اقبال آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر چوری کی لکڑی جارہی تھی، موٹروے پولیس کے روکنے پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر قریبی بھٹہ پر پارک کردی،افسران نے تعاقب کرکے ٹریکٹر ٹرالی کو بمعہ کٹے ہوئے درخت قبضہ میں لے لیا

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے مالک طاہر عباسی کو شناخت کر لیا،ملزم بھٹہ کا بھی مالک تھا لکڑی چوری کا اعتراف کرلیا مقامی پولیس کو موقع پر اطلاع کردی گئی، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے

موٹروے پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

موٹروے پولیس نے 6 سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

قبل ازیں موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک گم شدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔

موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی۔ اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم بمع گاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی ۔

موٹروے پولیس نے استاد سے مار کے خوف میں مبتلا چھ سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

Leave a reply