سندھ بھر میں بارشوں سے نقصان کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ نے جاری کر دی،101 اموات ریکارڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی،اگست میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرپور خاص میں سب سےزیادہ بارش ہوئی،بدین ،عمر کوٹ اور سانگھڑ میں سیلاب جیسے مناظر ہیں،جوہی میں 2لاکھ 40ہزار لوگ بارشوں سےمتاثرہوئے ہیں،ایک ہزار 640گھر وں کو نقصان پہنچا اور کچے مکانات تباہ ہوئے، کچے مکانوں میں رہنے والے لوگ اب سڑکوں پر رہ رہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور نقصانات سے سندھ بھر میں 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،نو اور 10 محرم کو پوری قوت کے ساتھ کام کیا سرجانی ٹاؤن کے یوسف گوٹھ سے پانی کی نکاسی مسئلہ بنی نیا ناظم آباد میں بھی پانی جمع ہو گیا تھا وہاں کی انتظامیہ کی مدد کی ،42ہزارخیمے متاثرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو ایک طرف رکھ کر عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں،

Shares: