لاہور میں ڈیفنس روڈ پر افسوسناک حادثہ،5 افراد کی جانیں چلی گئیں

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں

لاہور میں ڈیفنس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیو شہزار، زاھد سکنہ دنیا پور ، محمد فاروق ، حسنین سکنہ گڑہ مہا راجہ ضلع جھنگ، زریاب احمد تلی جمیل رینالہ خور اوکاڑہ شامل ہیں

اطلاعات کے مطابق رکشہ پر سوار مسافر کام کے لئے فیکٹری میں جا رہے تھے کہ لاھور یونیورسٹی کٹ ڈیفینس روڑ پر ون وے ھوئے سامنے سے آنے والے نامعلوم تیز رفتار ڈمپر نے ہٹ کیا،جس سے 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا ہے،وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ پنجاب نےحادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے،

Leave a reply