قصور
قصور اور گردونواح میں عمران خان کے مہنگائی کے خلاف بیان آتے ہی چینی مہنگی اور آٹے کا بحران،سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں
لوگوں کی عمران خان کو میڈیا بیانات نا دینے کی دہائی
تفصیلات کے مطابق حسب سابق کی طرح اس بار بھی وزیراعظم صاحب عمران خان کا مہنگائی کے خلاف بیان آتے ہی چینی کے توڑے کی قیمت میں 200 روپیہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے پرچون فروش چینی 90 روپیہ سے 100 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں کیونکہ ان کو اس حساب سے 90 روپیہ فی کلو چینی مل رہی ہے جبکہ دو چار دن سے قصور اور گردونواح میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے جس سے آٹا ملنا ایک خواب ہی بن گیا ہے لوگ دکانوں پر آٹا خریدنے کیلئے خوار ہو رہے ہیں اس بابت نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں اور شہریوں نے کہا کہ جب بھی وزیراعظم کا مہنگائی کے خلاف بیان آتا ہے فوری مہنگائی ہو جاتی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ گورنمنٹ پی ٹی آئی کی ہے اور ذخیر اندوزی میں عمران خان کے قریبی ساتھی بھی ملوث پائے گئے ہیں جو کہ ابھی بھی قانون کے شکنجے میں نہیں آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو پاگل بنا رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ذریعے بلیک مارکیٹنگ کروا کر مہنگائی کا طوفان برپاء کروا رہے ہیں جو کہ ماضی کے سارے بیانات اور پھر مہنگائی ہو جانا اس بات کے ثبوت ہیں کہ خود خان اور ان کے ہمنوا ہی مصنوعی قلت کے ذمہ دار ہیں لہذہ اللہ کا واسطہ خان صاحب مہنگائی کے خلاف نہیں مہنگائی کے حق میں بیان دیں کیونکہ ہر کام ان کے بیانات کے الٹ ہوتا ہے

Shares: