وزیراعلیٰ پنجاب کی سینئر صحافی محسن گورایہ کے گھر آمد، والد کی وفات پر کی تعزیت
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/09/gor.png)
وزیراعلیٰ پنجاب کی سینئر صحافی محسن گورایہ کے گھر آمد، والد کی وفات پر کی تعزیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کی رہائش گاہ پہنچے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محسن گورایہ سے ان کے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے والد کے انتقال پر محسن گورایہ اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار@UsmanAKBuzdar
کی سینئر صحافی و کالم نگار محسن گورایہ کی رہائش گاہ آمد: محسن گورایہ سے ان کے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔
▪︎ وزیراعلی کا محسن گورایہ اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ pic.twitter.com/KTCOTjLF4n— EX CM Usman Buzdar Updates (@CHIEF_CHANNEL) September 10, 2020
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ والد جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ آپ کے والد کے انتقال پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔