وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اجلاس،ہوئے اہم فیصلے

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کے شرکاء کو بلدیاتی اداروں کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، مشیر آصف محمود،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، تحریک انصاف ناردرن پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔ نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا۔ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمند فنڈز بحال کر دیئے ہیں۔ ان فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی اورپنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔ لوکل گورنمنٹس کے فنڈز کو عوام کی ضروریات کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔ فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزدی کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ چھوٹے بڑے شہروں میں تسلسل کے ساتھ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ گلیوں، محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بلدیاتی اداروں کو صفائی کیلئے بہترین اور جدید مشینری فراہم کی جارہی ہے۔ بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ڈرین نالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

بلدیاتی الیکشن ، چودھری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو دی اہم تجویز

Leave a reply