باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیر سے تعلق رکھنے والی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان بھی اسلام آباد کی سڑک پر مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں

سائیکلسٹ ثمر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ ویڈیو کی صورت میں بتایا کہ میں اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی۔ میرون کلر کی شرٹ پہنے ایک شخص نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا،

ثمر خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سائیکلنگ کو پروموٹ کیا، خواتین اسپورٹس کو پروموٹ کیا، میں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔

ثمر خان نے سوال کیا کہ سڑک پر چلتی لڑکی کو چھو کر کیا ملتا ہے آپ کو؟تین چار لوگوں نے واقعہ دیکھا لیکن کوئی مدد کیلئے آگے نہیں آیا۔ کیا لوگوں کو یہ حرکت گھٹیا نہیں لگتی؟۔

خاتون سائیکلسٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آیا ہے، خاتون سائیکلسٹ کوہراساں کرنے کا معاملہ،متعلقہ SP اور SHO تھانہ انڈسٹریل ایریا نے متاثرہ خاتون سے بذریعہ فون رابطہ کیا اور وقوعہ سے متعلق تفصیل حاصل کرلی گئی ہے۔پولیس CCTV کیمروں کی مدد سے وقوعہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔وقوعہ میں ملوث شخص کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث شخص کو ٹریس کیا جا رہا ہے،

Shares: