وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایڈیشنل چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر اصغر زیدی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے امور چلائیں گے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات میں ڈاکٹر اصغر زیدی کو گورو نانک یونیورسٹی کا چارج سونپا گیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب نے ملنے والی اضافی ذمہ داری کو دیانتداری اور احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کو سکھ ازم پر مطالعہ اور پنجابی زبان کی ترویج کا مرکز بنادیں گے۔

- Home
 - بین الاقوامی
 - پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا
 
پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سونپ دیا گیا
Khalid Mehmood Khalid5 سال قبل







