باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور مظالم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بھی ایک ماں کو لوٹ لیا گیا ۔ درندوں نے سونے کی بالیاں اتارنے کی بجائے نوچ ڈالیں اور کان کو چیر ڈالا، ملزمان نے خاتون سے نقدی بھی چھین لی ۔

اطلاعات کے مطابق اسی علاقے میں خواتین کو طلائی زیورات چھیننے کے دوران زخمی کرنے کی 4 وارداتیں ہو چکی ہیں۔ لیکن ڈاکو پکڑے نہیں جاتے پولیس خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے اور عوام لٹ رہے ہیں۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1304698922871422978

عوام کی جانب سے پولیس کو متعدد بار ڈکیتی کی وارداتوں کی شکایت کی گئی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا، شیخو پورہ کے عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں.

شیخوپورہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے افسوسناک واقعہ کے اگلے روز شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر جھاڑیاں ڈال کر ایک شہری کو بھی لوٹا گیا، جرائم کی بڑھتی وارداتیں بزدار سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، شہری لٹ رہے ہیں، خواتین کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں اور سائیں بزدار سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں.

Shares: