باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او پاکستان ریلوے کی کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی،مقدمہ درج کر لیا

ریلوے کے خزانے کو 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے والے ہیڈ کلرک واحد بخش بھٹی، کلرک عنائیت اللہ اور لوکل کنٹریکٹر محمد عارف کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،مقدمہ کا اندراج تھانہ ریلوے پولیس سکھر میں غلام قادر بھیو CMI ریلوے کی مدعیت میں درج کیا گیا

دو سال قبل ریلوے سپر ماڈل سٹال کا ٹھیکہ لوکل کنٹریکٹر محمد عارف کے نام پر جاری ہوا،لوکل کنٹریکٹر نے ریلوے کے خزانے میں 24 لاکھ ، 21 ہزار ، 900 روپے جمع کروانے تھے جبکہ صرف 4 لاکھ 21 ہزار 900 روپے جمع کروائے گئے،محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن کمرشل برانچ کے ہیڈ کلرک واحد بخش بھٹی اور کلرک عنائیت اللہ نے ملی بھگت سے ریکارڈ میں تبدیلی کی

ڈی سی او سکھر سید امتیاز حسین فاروقی کی انکوائری پر ریکارڈ کو چیک کرنے پر 20لاکھ روپے کی خرد برد ثابت ہوئی ،محکمہ ریلوے کو ملی بھگت سے 20لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے والے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ مالی بدعنوانی ناقابل برداشت، بدعنوانوں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائیں گے ۔

Shares: