قصور
سانحہ موٹر وے جنسی زیادتی کیس پر زینب امین کے والد شہید معصوم زینب کا بیان آ گیا،گورنمنٹ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی کا دینے کے قانون کو لاگو کرنے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق کل امین انصاری والد مرحومہ زینب کے والد نے سانحہ موٹروے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کو سر عام پھانسی کے بل پر سب کو متفق کیا جائے تاکہ پھر سے کوئی معصوم زینب ایسے درندوں کے ہاتھوں درندگی کی بھینٹ نا چڑھ سکے انہوں نے کہا کہ زینب کے ملزم کو اگر عوامی مطالبات پر سرعام پھانسی دی جاتی تو یہ دن نا دیکھنے پڑتے
زینب کے والد امین انصاری کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور جنسی درندگی کے ملزمان کے لئے سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا
واضع رہے کہ 2018 میں قصور کی معصوم زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی جس پر پورا ملک ملزم عمران نقشبندی کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتا رہا مگر اسے عام مجرموں کی طرح کی تختہ دار پر لٹایا گیا تھا جس کے بعد ملک میں ایسے جرائم تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں

Shares: