باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب بیورو سے چوہدری شجاعت الہی اور چوہدری پرویز الہی کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی
احتساب بیورو نے 20 سال پرانی چوہدری برادران کیخلاف بنکوں سے نادہندگی کی انکوائری بند کردی،نیب لاہور نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ چوہدری برادران کیخلاف بنک نادہندگی کی انکوائری بند کر چکے ہیں،چوہدری برادران کیخلاف شواہد ناں ملنے پر انکوائری بند کی گئی، چوہدری برادران پر جو قرضہ حاصل کرنے کےلیے الزام وہ ان پر لاگو نہیں ہوتا، ناکافی شواہد کی بنا پر چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کردی گئی
نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چوہدری برادران کیخلاف 12 اپریل 2000 میں انوسٹی گیشن شروع کی گئی، چوہدری برادران کیخلاف 3 انوسٹی گیشن کی منظوری 14 فروری 2019 کو دی گئیں، چوہدری شجاعت کیخلاف دوران وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، چوہدری پرویز الہی پر بطور اسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر الزامات ہیں، چوہدری پرویز الہی پر بطور سابق لوکل منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے، درخواست گزاروں نے جو درخواست دائر کی اسے مسترد کیا جائے،
واضح رہے کہ چوھدری برادران نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا،درخواستگزاران نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالا ادارہ ہے۔ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں۔
چودھری برادران کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،