شہر میں تجاوزات کی بھرمار

0
47

قصور
بابا بھلے شاہ کی نگری میں پورا شہر ناجائز تجاوزات اور ٹریفک کی بندش کی زد میں۔ ٹی ایم اے اور مقامی انتظامیہ خواب خرگوش، ہر روز ٹریفک کیوجہ سے عوام،خواتین سمیت سکول جانے والے طلباء و طالبات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق بابا بھلے شاہ کی نگری میں ناجائز تجاوزات کے وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے دوکانداروں نے تھڑے بنانے کے بعد فرنٹ کے کچھ حصوں کو ٹھیلے، ریڑھیاں کھڑی کروا کر ان سے جزوی کرایہ وصول کرتے ہیں جسکی وجہ سے بازاروں کی کشادگی ختم ہو گئی ہے جبکہ عوام،خواتین، طلباء، طالبات، بچوں،بوڑھوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا بھی ہے جو مقامی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن چکا ہے کسی حادثے کی صورت میں 1122 متاثرین کو ریسکیو کرنا مشکل ہو گیا ہے عملہ میونسپل کمیٹی ،مقامی دیگر انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ہے جہاں شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں ٹریفک کی روانی بھی بہت بڑا مسلہ بن چکا ہے محدود بازاروں اور مین سڑک کے دونوں جانب ٹریفک کھڑی نظر آتی ہے ہیں زیادہ تر متاثرین علاقوں میں ریلوے روڈ، فوڈ سٹریٹ روڈ، ضلع کچہری، چوک مسجد نور، چوک ڈرائیور ہوٹل، نیابازار، چاندنی چوک، مین بازار کوٹ مراد خاں، موری گیٹ، حاجی فرید روڈ، ریلوے پھاٹک شامل ہیں۔عوامی،سماجی، فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا نے مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a reply