چیرمین پی پی کی میزبانی میں ملک کی جمہوری قوتیں ایک پیج پر آ گئیں،منور انجم
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے کہا کہ آئینی قومی عوامی معاملات پر اپوزیشن قائدین کے اہم اجلاس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے

منور انجم نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کروڑوں ووٹرز کی عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کرے گی. پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی حقیقی جمہویت اور عوامی حقوق کی بحالی تحریک میں صف اول میں ہوگئی، پیپلزپارٹی کا آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم اور حقیقی جمہوریت پر یقین محکم ہے

منور انجم نے مزید کہا کہ چیرمین پی پی کی میزبانی میں ملک کی جمہوری قوتیں ون پیج پر آ گئی ہیں لیکن بنی گالہ مسکن کے پناہ گزینوں کا بوریا بستر گول ہو کر رہے گا اور پورے انصاف کے ساتھ احتساب بھی ہوگا، اور حساب بھی

منور انجم نے کہا کہ قومی خزانے کی خائن مافیا مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام الناس کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کر سکے گی

Shares: