قصور
پنجاب کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ روڈ پر ایک اور حادثہ،نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،انتظامیہ مذید لاشوں کے انتظار میں
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب سے زیادہ حادثات پیدا کرنے والی خونی سڑک پر ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان محمد جمیل ولد محمد عمر سکنہ ڈھنگ شاہ دیپال پور روڈ قصور جان کی بازی ہار گیا متوفی اپنی موٹر سائیکل پر کھارا موڑ نزد روہی نالہ رائیونڈ روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ان سارے حادثات کی وجہ سڑک کی کم چوڑائی اور ٹریفک کا زیادہ بہاؤ ہے واضح رہے لوگوں کی چیخ و پکار پر ضلعی انتظامیہ نے رواں سال 4 کروڑ بیس لاکھ فنڈ جاری کیا تھا جس میں سے بمشکل چار لاکھ لگا کر گڑھے پر کئے گئے ہیں باقی تمام سٹاپس جوہڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں
1200 حادثات کے باوجود صوبائی و ضلعی انتظامیہ مذید لاشوں کے انتظار میں ہے

خونی سڑک پر ایک اور شحض جان ہار بیٹھا ،انتظامیہ لاشوں کے انتظار میں
Shares: