ایک ایکڑ کیلئے 5 افراد قتل
قصور
چونیاں کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر 5 افراد قتل
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد قتل کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ ایک ایکڑ زمین کا تنازع ہے اس تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی اور چار بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد آمین شامل ہیں،تھانہ الہ آباد پولیس، ریسکیو، اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں,پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کیا جا رہا ہے
.