مزید دیکھیں

مقبول

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...

پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ...

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش مسافرٹرینوں کی نجکاری شروع کردی

پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش مسافرٹرینوں کی نجکاری شروع کردی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش مسافرٹرینوں کی نجکاری شروع کردی،مبینہ طور پر ٹر ینیں مخصوص کمپنی کو دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،منافع بخش مہر ایکسپریس ،فریدایکسپریس اور لاثانی ایکسپریس کی نجکاری کردی گئی جبکہ 16ٹرینیوں کی نجکاری 27ستمبر کوکی جائے گی،نجکاری میں منافع بخش ہزارہ ایکسپریس،سرسید ایکسپریس،ملتان ایکسپریس اورشالیمارایکسپریس بھی شامل ہیں،

نجکاری کی جانے والی ٹرنیوں میں منافع بخش اور 80فیصد سے زائد کیپسٹی میں چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے خسارے کے نام پر منافع بخش ٹرنیوں کی نجکاری شروع کردی ہے جس کے تحت تین منافع بخش ٹرنیوں کونجکاری ہوچکی ہے جن میں مہرایکسپریس ،فرید ایکسپریس اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ فیض احمدفیض ، اٹک اور جنڈ پسنجر کی نجکاری کردی گئی ہے.

27ستمبرکومزید منافع بخش ٹرنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ان میں سرسید ایکسپریس ،ہزارہ ایکسپریس ،ملتان ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس شامل ہیں جبکہ ایسی مسافر ٹر ینیں بھی شامل ہیں کی کی اوسط کیپیسٹی 80فیصد سے بھی زیادہ ہے ان کی بھی نجکاری کی جارہی ہے جن میں کوہاٹ ایکسپریس شامل ہے ۔27ستمبر کوجن ٹرنیوں کی نجکاری کی کی جارہی ہے ان کی تعداد 16ہے جس میں حال ہی میں شروع کی گئی گجرانوالہ پسنجر کی تین ٹرینیں،ھزارہ ایکسپریس ، سرسید ایکسپریس ، ملتان ایکسپریس ،کارانہ پسنجر،چناب ایکسپریس ،لالا موسی ایکسپریس ،نارووال پسنجر،سندل ایکسپریس ،سرگودھاایکسپریس ،کوہاٹ ایکسپریس ،شالیمارایکسپریس، مہران ایکسپریس،شاہ لطیف ایکسپریس شامل ہیں۔پہلی مسافرٹرنیوں کی نجکاری بھی خفیہ رکھی گئی جس میں ایک مخصوص کمپنی کومبینہ طور پر نوازگیا اور مبینہ طور پردوبارہ 27ستمبرکو نواز جائے گا.

اس حوالے سے باغی ٹی وی نے ریلوے کے ترجمان سے رابطہ کیا مگر انہوں نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے ان سے پوچھا گیا کہ کیوں منافع بخش ٹرنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے خسارہ میں چلنے والی مسافرٹرنیوں کی نام پر جو ٹرینیں منافع بخش اور 80سے زائد کپیسٹی پر چل رہی ہیں ان کو آوٹ سورس کیا جارہا ہے جبکہ وزیرریلوے نے خسارہ میں چلنے والی مسافرٹرینوں کی نجکاری کااعلان کیا تھاجس پر ترجمان نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

رپورٹ، محمد اویس،اسلام آباد

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan