دل کے مریضوں کے ساتھ ناانصافی

قصور
محکمہ ڈاک دکھی انسانیت کی خدمت کی بجائے مذید دکھی کرنے لگا،دل کے مریضوں کی ادویات خورد برد
تفصیلات کے مطابق قصور ڈاکخانہ کے ملازمین کی ریکارڈنگ منظر عام پر آ گئی ہے
ڈاکخانہ ملازمین دل کے مریضوں کو کارڈیالوجی ہسپتال سے آنے والی سرکاری میڈیسن میں خرد برد کر رہے ہیں جس سے دل کے مریض پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ڈاکخانہ کا عملہ ایک ہزار روپے کی وصولی لے کر مریضوں تک ادویات پہنچانے کا مطالبہ کر رہا ہے
ڈاکخانہ کی طرف سے دل کی دوائی بروقت نہیں دی جاتی جس سے کٸی مریض شدید بیمار ہو چکے ہے یا موت کی وادی میں جا چکے ہیں حالانکہ ڈاکخانہ میں دل کے مریضوں کی دوائی وافر مقدار میں پڑی ہے لیکن خالد اور انور نامی ڈاکخانہ کے ملازم مریضوں کو لوٹ رہے ہیں
ایک دل کے مریض کی طرف سے ڈاکخانہ ملازم کی کال ریکارڈنگ بھی وائرل کی گئی ہے جس میں اہلکار نذرانے کا مطالبہ کر رہا ہے
لوگوں نے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ ڈاکخانہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.