توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب،چودھری پرویزالہیٰ سے جواب طلب

buzdar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر اقرار احمد کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار نے کہا کہ 2008 سے 2016 تک دو دفعہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی تعینات ہوا،پنجاب حکومت کے 2016 کے اشتہار کے جواب میں وائس چانسلر کے عہدے کیلئے اپلائی کیا،دو سال تک وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر عدالتوں میں کیس چلتا رہا،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بطور قائم مقام چانسلر میرٹ کے برعکس محمد اشرف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میرٹ کے مطابق وائس چانسلر تقرری کی جانا تھی، درخواست گزار کا میرٹ لسٹ میں پہلا نمبر آتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے، عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے،

عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا،

Comments are closed.