باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات بڑھنے لگیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ 625 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6499 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار431ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار877 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 558 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار55 ہوگئی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد16ہزار650 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 99ہزار605 ،سندھ میں ایک لاکھ37ہزار467، خیبرپختونخوا میں 37ہزار845، بلوچستان میں 15ہزار302، گلگت بلتستان میں 3ہزار808 اور آزاد کشمیر میں2ہزار754 مریض سامنے آئے ہیں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار237 اور سندھ میں 2 ہزار512، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 اموات ہو چکی ہیں

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

Shares: