شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

0
97
supreme court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقررکر دی گئیں

جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 8 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرےگا،سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ،اے ٹی سی نے شاہ رخ جتوئی،نواز سراج تالپور اورغلام مرتضیٰ کو سزائیں سنائی تھیں، ملزمان نے سزاوَں کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائےموت عمرقید میں بدل دی تھی .کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کو برقرار رکھا اور سزائے موت ختم کر دی، دیگر ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا عدالت نے برقرار رکھی.

واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نے سزائے موت سنائی تھی.، جنہوں نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔

شاہ زیب قتل کیس ،ملزمان کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور

Leave a reply