منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی، ایک ارب 6 کروڑ کی ہیروئن برآمد

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹرہٹ گوادر نے اندرون ملک ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی

گوادر کسٹمز کی گزشتہ کئی سالوں کے مقابلہ میں انسداد منشیات کی سب سے بڑی کامیاب کاروائی ہوئی ہے، کلکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاھر قریشی نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کے خلاف ھدایت کی روشنی میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے بھرپور سدباب کے لئے تمام میسر وسائل اور مخبری کے نیٹ ورک کو بھرپور فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کئے جس کے نتیجہ میں کچھ دن پہلے کلکٹر طاھر قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری تعداد میں گودار سے اندرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس ملنے والی خفیہ اطلاع پر کلکٹر طاھر قریشی نے اپنی زیرنگرانی ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز گودار غلام حیدر مہسر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں دیگر فیلڈ افسران اور عملہ بھی شامل تھا

اس خصوصی ٹیم نے کلکٹر ڈاکٹر طاھر قریشی کی ھدایت اور رھنمائی میں کہرکہیڑا چیک پوسٹ پر تعینات فیلڈ افسران اور عملے نے اپنے گشت میں اضافہ اور اندرون ملک بذریعہ RCD ھائی وے اندرون ملک جانے والی مال بردار گاڑیوں اور بسوں کی مزید موثر نگرانی شروع کر دی اور اندرون ملک جانے والے غیر معروف راستوں پر بھی اضافی عملہ کی تعیناتی کر دی

گزشتہ شب دوران گشت کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے 1100 بجے وندر کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب کراچی کی طرف جانے والے ایک آئل ٹینکر کو روکنے کا اشارہ کیا مگر ٹینکر ڈرائیور نے ٹینکر روکنے کے بجائے اپنی رفتار میں اضافہ کرتے ھوئے فرار ھونے کی کوشش کی جس پر کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے ٹینکر کو روکنے کے لئے اس کا تعاقب شروع کیا تو ٹینکر میں موجود نامعلوم افراد نے کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ پر فائرنگ کردی کسٹم پٹرولنگ اسکواڈ نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی تو ٹینکر ڈرائیور اور اس میں سوار افراد نے ٹینکر کو اندھیرے میں روک کر فائرنگ کرتے ھوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اختیار کی

کسٹمز کے عملے نے فرار ھونے والے افراد کا تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر بدقسمتی سے وہ اس میں کامیاب نہ ھوسکے،بعد ازاں کسٹم کے عملے نے 6 وھیلر ھینو آئل ٹینکر جس کے بمپر پر مارکر سے TMA 353 رجسٹریشن نمبر لکھا ھوا تھا جو کہ دو خانوں پر مشتمل تھا اپنی تحویل میں لے کر اس کی مکمل اور تفصیلی تلاشی لی تو آئل ٹینکر کے ایک خانہ میں ڈیزل اور دوسرے خانہ سے اعلی کوالٹی کی ایک ارب چھ کروڑ روپے (1050ملین) مالیت کی176 کلو ہیروئن پاؤڈر جو کہ ایکسپورٹ پیکنگ میں تھی برآمد کرضبط کر لی اور نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےمفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوششیں کی جاری ھیں

چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان اور کلکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاھر قریشی نے کسٹمز کے عملے کو اس کامیاب کاراوائی پر شاباشی اور مبارک باد دی اور مستقبل میں اسمگلنگ کے سدباب کی کوششوں کو اسی عزم اور جرات سے جاری رکھنے کی ھدایات جاری کیں

Leave a reply