مزید دیکھیں

مقبول

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ امریکا کے سلسلہ میں ایک طرف استقبال کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب احتجاج کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بلاول زرداری اسی سلسلہ میں وزیراعظم کے دورہ سے قبل امریکہ چلے گئے. پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر احتجاج کریں گی. وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے خلاف ماضی کی طرح بھارتی لابی ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے سلسلہ میں امریکا میں بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں. عمران خان کے واشنگٹن میں استقبال کے لئے تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو متحرک ہے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے رہنماوں کو جمع کرے گی. نیویارک میں پی ٹی آ ئی کا دفتر قائم کرنے و الے بزنس مین عمران اگرا نے وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن پہنچ کر والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں استقبال کے لئے تحریک انصاف کی ذیلی کمیٹی او آئی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ دائر پیش پیش ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ دائر نے پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے دورہ امریکا کے دنوں میں پیپلزپارٹی کی رکنیت اختیار کر کے ان کے استقبال میں بھی نمایاں رول ادا کیا تھا ،بعد میں پاکستان میں پیپلز فارمیسی کے قیام اور بعض شکایات سامنے آنے پر بینظیر بھٹو نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کے ڈاکٹر بھٹی اور ڈاکٹر عبداللہ دائر سے دوری اختیار کر لی تھی، اس کے بعد ڈاکٹر عبداللہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے.

دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران احتجاج کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں ،بلاول زرداری بھی وزیراعظم کے دورے سے قبل امریکا کے دورے پر پہنچ گئے. جہاں‌ حسین حقانی بلاول کے میزبان ہیں، حسین حقانی کو سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ بلاول کی ملاقات کا انتظام کریں.

پاکستان کے ایک قومی اخبار92 کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حسین حقانی نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور مختلف تھنک ٹینک اداروں کے ماہرین سے بلاول زرداری کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا ہوا ہے ، اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں اور ٹرمپ انتظامیہ میں شامل بھارتی امریکنز کے چونکہ حسین حقانی کے ساتھ گہرے روابط ہیں ،اس لئے ایک منظم منصوبے کے تحت عمران حکومت اور پاکستانی اداروں کو متنازعہ بنانے کے لئے بلاول بھٹو کو اب حسین حقانی کی سرپرستی میں واشنگٹن میں لانچ کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا کہ ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عمران خان کا دورہ واشنگٹن اس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کہ انکے ساتھ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے کئی اہم عہدیداران کے علاوہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرہے ہیں،پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدیداران اور پینٹاگون کے حکام میں کئی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ،امریکی ملٹری کے کئی جنرلز نے وائٹ ہاؤس کو کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملٹری تعلقات کو ازسر نو قائم کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے خلاف ماضی کی طرح بھارتی لابی ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔ امریکا کے سیاسی نظام میں ہر سطح پر بھارتی نژاد امریکی اور بھارتی لابی بہت مضبوط، متحرک اور موثر ہو چکی ہے

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان خالی ہاتھ واپس نہیں جائینگے کیونکہ اس خطے میں امریکی فوکس بلاول یا شریف خاندان نہیں، امریکی انتظامیہ سمجھ چکی ہے کہ عمران حکومت اور دیگر ادارے ایک پیج پر ہیں اور یہی قوت انکو افغانستان سے باعزت نکال سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan