مذہب کے نام پر پاکستانی نوجوان ہمیشہ استعمال ہوتا رہا ہے،رحمان ملک سے طلبا کی گفتگو

0
100

مذہب کے نام پر پاکستانی نوجوان ہمیشہ استعمال ہوتا رہا ہے،رحمان ملک سے طلبا کی گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران نے سینیٹر رحمان ملک سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ،کونسل کے ممبران میں ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شامل ہیں،طلبہ و طالبات پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں،

سینیٹر رحمان ملک نے سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں،نوجوانوں میں طاقت ہے کہ وہ کسی ملک کی ترقی اور ترقی کی طرف گامزن ہونے میں مدد کرے، کسی ملک کے نوجوان کسی قوم کا مستقبل طے کرتے ہیں، دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے، پاکستان میں اس وقت نوجوان طبقے کی آبادی سب سے زیادہ ہے،

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مجموعی آبادی کا 64٪ سے زائد 30 سال کی عمر سے کم اور 29٪ سے زائد 15 سال کی عمر کے درمیان ہے،ہمارے ملک میں نوجوانوں کو آج کل بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کو مساوی تعلیم و ہر شعبے میں مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو تمام سہولیات اور کامیابی کے حصول کےلئے چیلنج لینے کی ترغیب دی جانی چاہئیں،ہم نے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو قائم کرکے نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے ہیں،نوجوان اپنے مستقبل کا تعین کرے اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرے، معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے،

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انسانی وسائل کی بہت بڑی ضیاع ہوگی، ہماری تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا،

سٹوڈنٹ کونسل رہنما شہزاد خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ہمیں پارلیمنٹ کیمٹی میں مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کیا، ہم کویڈ 19 کیخلاف طلبا و طالبات ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں،نوجوان کو اگر حکومتی سطح پر رہنمائی نہ ملی تو ہمیشہ انتہا پسندوں کے ہاتھوں استعمال ہوںگے، مذہب کے نام پر پاکستانی نوجوان ہمیشہ استعمال ہوتا آ رہا ہے،

طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک سے انکو درپیش مسائل بیان کئے، طلبا و طالبات نے نوجوان کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری قانون سازی پر زور دیا، طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو پارلیمنٹ ہاوس انے و مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا،

Leave a reply