راولپنڈی۔ تھانہ گوجر خان کے علاقہ سروس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخض قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہوئے پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہچنے اور امدادی ٹیموں نے جاں بحق و زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ایس پی صدر ضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والے شخض کی شناخت اسماعیل خان کے نام سے ہوئی جبکہ عثمان علی زخمی ہے جہنیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ فرانزک ٹیموں اور تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا تاہم ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ایس پی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

راولپنڈی، فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص قتل دوسرا زخمی
Shares: