قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کب آ رہے ہیں پاکستان؟ اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پاکستان آرہا ہوں،
ڈیوڈ ہیمپ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا ٹیلنٹ ہے، پاکستان روانگی کا شدت سے منتظر ہوں، پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل اور کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتری لانا چاہتا ہوں،ہاکستان کو دنیا کی چار بہترین خواتین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں،
ڈیوڈ ہیمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ورلڈکپ کھیلتے دیکھا،
پاکستان میں خواتین کرکٹ کا ٹیلنٹ ہے، پاکستان روانگی کا شدت سے منتظر ہوں، ڈیوڈ ہیمپ#baaghitv #Pakistan #cricket #sports @TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/MYHitgHaGm
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 7, 2020
ڈیوڈ ہیمپ آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں – ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ،پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ ہیمپ کی تعیناتی، تقرری کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔
سابق کرکٹراور یوکے لیول فور کوالیفائیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ برمودا اور گلیمورگن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے گلیمورگن، فری اسٹیٹ اور وورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 271 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار سے زائد رنز بنائے۔برمودا کی جانب سے 22 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 641 رنزبنانے والے ڈیوڈ ہیمپ کے انٹرنیشنل کیرئیر میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان ویمنز ونگ کی قائم مقام سربراہ اور چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کا کہناہے کہ پی سی بی ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ اپنے ہمراہ وکٹوریا اور ملیبرن اسٹارزویمنزکرکٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا پانچ سالہ تجربہ اور کرکٹ کا علم لائیں گے جو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔