باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمے پر تحفظات کا اظہار کرنے پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) رائے بابر سعید کو تبدیل کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی او رائے بابر سعید کو عہدے سے ہٹاکر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر فہد مختار ، ایس پی صدر اور ایس پی سٹی کا بھی تبادلہ کردیاگیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنماوں پر بغاوت کے مقدمے پر سی پی او نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور وہ بغاوت کیس میں 26 افراد کو شامل تفتیش کرنے کے مخالف تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشی تعیناتیاں نہ کرنے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی ناراض تھی، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں سی پی او نے من پسند ایس ایچ اوز لگانے سے انکار کیا تھا۔رابطہ کرنے پر سی پی او رائے بابر سعید نے تبادلے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
محمد صفدر کے خلاف گوجرانوالا پولیس نےغداری کامقدمہ درج کررکھا ہے ،مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے دو اکتوبر کو گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس میں تقریر کی تھی، لیگی رہنما کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ کا نام بھی شامل ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ ،لاہور ہائیکورٹ نےمحمد صفدرکی حفاظتی ضمانت 10 اکتوبرتک منظورکرلی
لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حفاظتی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حفقظتی عبوری ضمانت دس اکتوبر تک منظور کرلی ،عدالت نے ہولیس کو ہفتے تک کیہٹن صفدر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا
جسٹس اسجد جاوید گھرالنے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر وکلاء کے لئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ کیا اس میں مقدمہ کی مصدقہ نقل ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مقدمہ کی مصدقہ نقل نہیں دے ر ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹرائڈ ایف آئی آر کی نقل لگوائی ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے روز چائیں۔ وکیل نے کہا کہ ہمیں ہفتے سے زیادہ ٹائم دے دیں
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل
لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
کیہٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ۔ ایڈوکیٹ پیش ہوئے،درخواست میں کہا کہ سیاسی بنیادوں پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ،گوجرانوالہ میں کل مسلم لیگ نون اورا پوزیشن جماعتوں کا جلسہ ہو رہا ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے سے قبل پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے عدالت متعلقہ عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے رجسٹرار آفس نے مقدمے کی مصدقہ لف نقل نہ ہونے کا اعتراض ختم کردیا