حکومت کی طرف سے عوام پر "بجلی بم”گرا دیا گیا

0
40

حکومت کی طرف سے عوام پر "بجلی بم”گرا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا،

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا،رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا،

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پرہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونی تھی اس لیے شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا، مہنگی بجلی سے توجہ ہٹانے کیلئے غداری کے مقدمات بنائے گئے، عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ مہنگی بجلی کا یہ آخری اعلان ہے بجلی منہگی کرنےکا اعلان ہونا تھا تا کہ غداری کےپرچوں سےعوامی توجہ ہٹاسکیں،

پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ اشرافیہ ننائندہ حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بجلی ہم گرایا ہےاٹا چینی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پی ٹی آئی مدد گاروں کو مالی فائدے پہنچائے گئے.

Leave a reply