باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو پریس کانفرنس کرنا مہنگا پڑ گیا

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے اخبارات کو اشتہارات کی بندش، سی پی این ای اور اے پی این ایس کی جانب سے مقامی اخبار کو ممبر شپ نہ دینے، نئی میڈیا پالیسی،صحافیوں کے بے روزگار ہونے پر تابڑ توڑ سوال کئے تو فیاض الحسن چوہان بے بس نظر آئے

صحافیوں نے پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالوں میں سرگودھا کا کوئی اخبار لسٹ میں نہیں آیا جس پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اے پی این ایس، سی پی این اے والے زیادتی کریں گے تو ایکشن لیا جائے گا، نئی پالیسی جو میڈیا کے حوالہ سے لے کر آئے ہیں، پنجاب میں کسی کو شکایت نہیں ہونی چاہئے،اے پی این ایس اور سی پی این اے کے نمائندے سن لیں جو اخبار ممبر شپ کے لئے اپلائی کرتا ہے اگر آپ نے ممبر نہ بنایا تو اسکے خلاف ایکشن ہو گا

صحافی نے سوال کیا تو فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں میں نے بتا دیا، ساری دنیا دیکھ رہی ہے صحافی آپس میں لڑ رہے ہیں

صحافی نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کا ممبر ہو گا اسکے اخبار کو اشتہار ملین گے،وہ لسٹ میں آئے گا جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کھڑے ہو گئے اور انہوں نے فیاض الحسن چوہان کے سامنے کھڑے ہو کر بھی احتجاج کروایا

Shares: