قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کے خلاف فی میل نرسز کو ہراساں کرنے پر تھانہ میں ایف آئی آر درج
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں فی میل نرسز و دیگر زمانہ ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آ گیا جس میں درجنوں زنانہ ملازمین نے ایم ایس ڈی ایچ کیو قصور کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دے دی ہے درخواست میں شفاقت نامی شخص کی طرف سے زنانہ سٹاف کو ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں نجی سیکورٹی کا سپروائز شفاقت علی فی میل نرسز و دیگر زنانہ سٹاف کو ہراساں کرتا ہے درخواست گزار خواتین نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپتال کے زنانہ عملہ کو فحش گوئی اور اشاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے وہ سخت پریشان ہیں
نیز کہ ایک نجی کمپنی کے سپروائز کا کیا کام کہ وہ زنانہ ملازمین کے کمروں میں آئے لہذہ اس کے خلاف کاروائی کرکے اس سزا دلوائی جائے تاکہ زنانہ سٹاف امن و سکون سے اپنا کام کر سکے

Shares: