قصور
تحصیل چونیاں میں سوئی گیس ملازمین کی من مانیاں تحصیل بھر میں سوئی گیس کے بل صارفین کو نہ مل سکے آخری تاریخ قریب صارفین کو میٹر کٹنے اور کروڑوں روپے لیٹ فیس کی مد میں کروڑوں کے نقصان کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں تحصیل کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں ہزاروں صارفین سوئی گیس کے بل آج تک بھی نہ مل سکے ہیں
ہر ماہ کی19 تاریخ بل جمع کروانے کی آخری ہوتی ہے مگر بل جمع کروانے کی تاریخ قریب پہنچنے کے باوجود بل ڈسٹری بیوٹر نے بل تقسیم نہیں کئے جبکہ محکمہ سوئی گیس صارفین کو بل لیٹ ادا کرنے پر کروڑوں روپے جرمانہ کی مد میں ڈال دے گا
سوئی گیس صارفین کے مطابق ان کو بلاوجہ لیٹ فیس کی مد میں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور اپنے میٹر کٹنے کی بھی پریشانی لاحق ہو گئی ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن کے بل ڈسٹری بیوشن کا ٹھیکہ کسی نئی فرم کو ملنا بتایا جا رہا ہے
گیس بل ڈسٹری بیوشن کی نئی کمپنی کے پاس بل تقسیم کرنے کے لئے ابھی تک عملہ ہی نہیں ہے سوئی گیس اور نئی ڈسٹری بیوٹر کمپنی کی غفلت کی وجہ سے گیس صارفین کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا جائے گا عوام پہلے ہی مہنگائی کے عذاب سے پریشان ہے اور اب محکمہ سوئی گیس نے پریشان کر رکھا ہے

Shares: