یوٹیلیٹی سٹور کے عملے سے لوگ تنگ عملہ بدلنے کی اپیل

0
77

قصور
یوٹیلٹی سٹور کا عملہ عوام کے لیے جلاد بن گیا آنے والے شہریوں سے بدتمیزی کرنا اور ان سے بد اخلاقی کرنا اپنا معمول بنا لیا شہری یوٹیلٹی سٹور کے عملے کے رویے سے تنگ ہو گئے ہیں اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عملے کو تبدیل کیا جائے اور اچھا و با اخلاق عملہ تعینات کیا جائے
مہنگائی کے دور میں یوٹیلیٹی اسٹورز شہریوں کے لیے حکومت کی طرف سے ایک چھوٹی سی امید کی کرن ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی سے ستائے شہریوں کی کثیر تعداد یوٹیلٹی سٹور کا رخ کرتی ہیں لیکن وہاں پر موجود یوٹیلٹی سٹور کا عملہ آنے والے شہریوں سے بدتمیزی اور بد اخلاقی سے پیش آتا ہیں شہریوں کا کہنا ہیں کہ یہاں جب بھی آتے ہیں آٹا یا چینی پوچھنے پر جواب نفی ملتا ہے اور مذید پوچھنے پر بدتمیزی کی جاتی ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹور کا عملہ آٹا چینی اور گھی وغیرہ جس پر حکومت نے سبسٹڈی دے رکھی ہے یہ لوگ ان چیزوں کو اپنے من پسند لوگوں کو دیتے ہیں جس سے وہ انہیں مارکیٹ ریٹ پر فروخت کر تے ہیں جس سے غریب عوام کی حق تلفی ہورہی ہیں شہریوں نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہیں کہ یوٹیلٹی سٹور پر ایک ایماندار اور بااخلاق عملے کو رکھا جائے تا کہ حکومت کی طرف سے ملنے والی ہر سہولت غریب عوام تک پہنچ سکے

Leave a reply