پی ڈی ایم جلسہ میں گو نیازی گو نعرہ لگانے سے روک دیا گیا

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سےکہتاہوں اتنا ظلم کروجتنا برداشت کر سکو،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اصل وارث پاکستان اصل مالک عوام ہیں جب اصل مالک آ جائیں تو قبضہ مافیا کو بھاگنا پڑتا ہے ،ان فراڈیوں کو نکال کے پاکستان کے عوام کی حکومت کو لانا ہے۔حکومت نے سوا دوسال عوام کو عزاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ جھوٹ بولنے والا شخص کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا، اس سے نکمی ٹیم دنیا میں کسی نے دیکھی بھی نہیں سنی بھی نہیں۔منہگائی نےہماری کمرتوڑ دی،بےروزگاری نےہمیں کہیں کانہیں چھوڑا،

اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ گو نیازی گونہ کہیں،گو عمران گو کہیں ،نیازی تو پختونوں کا بڑا باعزت قبیلہ ہے،ملک میں منہگائی آسمان سےباتیں کررہی ہے،لاہورمیں جلسےکی باری نہیں آئےگی،اس سے پہلے ہی کام ہوجائے گا،پی ٹی آئی کوراستہ دیاگیا، آج ہمارے راستے روکے گئے،آصف زرداری نے5سال صدارت کی اورنہیں ڈرے،اللہ انہیں صحت دے،آپ کیلئے کافی ہےکہ نوازشریف باہر بیٹھیں ہیں اورآپ کوانجکشن لگا رہے ہیں،

پروفیسر سینیٹر ساجد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بدترین کرپش عوام کے ووٹ کو چرانا ہے

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، بلاول زرداری، مریم نواز سمیت پارٹیوں کے رہنما جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان ابھی تک پنڈال میں نہیں پہنچے

جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خطابات جاری ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی کے خطاب سے جلسہ کا آغاز ہوا، خرم دستگیر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

مریم نواز قافلے کے ہمراہ ساڑھے 9 بجے گوجرانوالہ اسٹیڈیم پہنچیں، بلاول زرداری کا قافلہ 10 بجے جلسہ گاہ پہنچا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ شاہدرہ موڑ ہی پہنچ پایا ہے،کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے شاہدرہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر میں مختصر قیام کیا تھا اس کے بعد وہ جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوئے تھے

بلاول زرداری اور مریم نواز میں جلسہ کے دوران مختصر ملاقات ہوئی ہے، بلاول کی آمد پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہا

Leave a reply