باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین زمبابوے کرکٹ تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے
زمبابوے کرکٹ کے قائم مقام ایم ڈی گیومور ماکونی بھی پاکستان پہنچے ، اسلام آباد ائیرپورٹ پر دونوں مہمانوں کا استقبال ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کیا
دوسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کی قیادت چیموچی بھابھا کریں گے۔
اس سے قبل زمبابوے کرکٹ کے 5 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
وفد نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملتان میں ہونے والے ون ڈے میچز اب راولپنڈی میں ہونگے جبکہ راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچزز لاہور میں ہونگے۔
زمبابوے کی ٹیم 27 اکتوبر تک قرنطینہ میں گزاریں گے۔ 30 اکتوبر کو پہلا، یکم نومبر کو دوسرا جبکہ تین نومبر کو تیسرا ون ڈے راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگا جبک ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ سات نومبر، دوسرا آٹھ جبکہ تیسرا دس نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔