سرچ آپریشن میں خطرناک گینگ کے ارکان گرفتار
قصور
تحصیل چونیاں کے علاقے الہ آباد میں پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن،ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں الہ آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا اور دوران آپریشن مختلف تھانوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے
گرفتار ملزمان کا تعلق اعظم ڈکیت گینگ سے ہے جو چوری ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ،لاکھوں روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان ملزمان نے چھامانگا میں پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر سرکاری رائفل بھی چھینی تھی جو کہ ان کے دیگر ساتھیوں سے برآمد کر لی گئی تھی
پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اورگینگ میں شامل دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جارہے ہیں