ڈی پی او قصور عمران کشور کا پیغام

0
43

قصور
ڈی پی اوقصور عمران کشور نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنان کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کریں تاکہ جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس پتوکی میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں بھی موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہریوں کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، صحافیوں اور تاجروں سے تعارفی ملاقات بھی کی جنہوں نے پتوکی کے مسائل کے متعلق آگاہ کیا، ڈی پی او قصور نے ملاقات کے دوران کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو میدان میں بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گاتاکہ پولیس اور عوام ملکر صحیح معنوں میں جرائم کا موثر انداز سے خاتمہ کر سکیں۔ بعدازاں ڈی پی اوقصور نے سرکل پتوکی کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی، کرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین وارداتوں اور موٹرسائیکل چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتاریوں کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی ہے اس لیے تمام افسران ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں،تھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی، سائلین کی بات کو تحمل سے سنیں اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے تمام ایس ایچ اوز کی فرداً فرداًکارکردگی کا جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کی سرزنش کی اور وارننگ دیتے ہوئے آئندہ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی

Leave a reply