باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا، اس میں بھی پاکستان کی بڑی جیت ہے یہ پھر کبھی بتاؤں گا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن یہ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی بہت کوشش کی، وزیراعظم نے بھی آگاہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان نے پارلیمنٹ سے 15 کے قریب بل پاس کئے تا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلا جا سکے اور پاکستان نے 27 میں سے 21 پلان پر عملدرآمد کیا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا کہ 2021 فروری تک ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرے،منگولیا اور آئس لینڈ کو گرے لسٹ سے نکال دیا، جو‌حالات اس وقت ملک کے ہو رہے ہیں اس میں گرے لسٹ میں رہ جانا بھی بڑی نعمت ہے، اللہ کا شکر ہے ہم بلیک لسٹ میں نہیں گئے،اب چھ مہینے تک جو آئٹم رہ گئے حکومت انکو سیریس لے گی، بڑے ممالک نے کوشش کی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے خاص کر انڈیا، کچھ لوگ جو پاکستان کے دوست تھے وہ نیوٹرل رہے اور کوئی مدد نہیں کی، لیکن ترکی نے کھل کر مدد کی

مبشر لقمان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کل انٹرویو دیا اسے بڑی خبریں نکلیں، سوشل میڈیا پر صابر شاکر پر بڑی تنقید ہو رہی ہے، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر حال میں وطن واپس لانے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑی تو برطانیہ بھی جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بات بھی کروں گا،اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ملک لوٹنے والوں کے خلاف احتسابی عمل منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے، یہ وزیراعظم نے کہ دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ مجھے بتاتے رہتے ہیں کہ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں میرے خیال سے ملاقاتیں غلطی تھی، ملک میں اپوزیشن نے جو کچھ کیا عدلیہ نے اس میں ساتھ دیا، الیکشن تک تیار ہوں این آر او نہیں دوں گا،اسکا مطلب وزیراعظم کا مائینڈ میں الیکشن ہیں،

انہوں نے کہا کہ چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جا رہا ہے جس کا پیسہ ہی سب کچھ ہے یہ لوگ بیماری ہیں، پاکستان کے سب دشمن اسکے ساتھ ملے ہوئے ہیں، انڈیا سب سے آگے ہے،اسرائیل ان کے ساتھ ہے، امریکہ میں اسرائیل اور انڈیا کی لابی انکے ساتھ مل گئی جو انترنیشنل سازش کر رہی ہے،انہوں نے اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت آ پر بھی گئی تو لوگوں کو لے کر سڑکوں پر آ جاؤں گا، پارٹی میں کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ بات کی جائے،میں نے کہا بات کا فائدہ نہیں یہ این آر او مانگیں گے، ان لوگوں نے ہر طرح سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، بلیک میل نہیں ہوا تو فوج کو بدنام کر رہے ہیں، آئی جی سندھ کی بات سن کر ہنسی آتی ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر انہیں ہیرو بنا دیتے ہیں، انہیں سنتا ہوں تو ہنسی آتی ہے

وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیوں اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے، انہیں پاکستانی فوج کا ڈر ہے، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نیو کلیئر پاور ہیں پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں کہ قرضے لینے کی بجائے قرضے دیں، شہباز شریف کے خلاف 23 ارب کی کرپشن کے ثبوت ہاتھ لگ گئے ،شہباز شریف نے کرونا نہیں آنا تھا یہ کرونا کی وجہ سے آیا اور سمجھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، گندم اس وجہ سے مہنگی ہوئی کہ سپارکو نے نہین بتایا کہ بارش ہونی والی ہے، اٹھارہویں ترمیم کا نقصان یہ ہوا کہ صوبوں کے پاس ذمہ داری نہین،ہم نے پنجاب سے گندم پوچھی تو جو انہوں نے گندم بتائی وہ پیدا ہی نہیں ہوئی جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھائی بزدار سے ضرور باز پرس کریں،ہٹا دیں ، اسکو نکال دیں،اگر اتنا بڑا بحران انکی حکومت میں ہوا تو عثمان بزدار کیسے وسیم اکرم پلس،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکی حکومت چلی بھی جائے تو میں انکو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا،عمران خان نے آج کیڈٹ کالج میانوالی میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا میں پوچھتا ہوں ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے، جس نے مسائل دیکھے ہوں گے وہی عوام کا درد سمجھے گا

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، پاکستان کی سیاست میں اکھاڑ بچھاڑ ہو سکتی ہے، فروری تک جھاڑو پھر جائے گا،انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جھاڑو حکومت پر پھرے گا یا اپوزیشن پر، خواجہ آصف نے وزیراعظم کی تقریر کے رد عمل میں کہا کہ وطن عزیز میں بڑی ڈبہ فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن تبدیلی جیسی کوئی ڈبہ فلم نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور صدر کا عہدوں پر رہنے کا جواز ختم ہو گیا، آرٹیکل سکس کی کاروائی لازم ہے،

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ایک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ میں دو گروپ سامنے آ گئے، گزشتہ روز اجلاس مین 84 میں سے 28 اراکین آئے، مریم سے لوگ ناراض نظر آئے،اراکین کی تنقید و شکوے پر شاہد خاقان عباسی نے وضاحت کی کہ مریم مشاورت بھی کرتی ہیں ہدایات لندن سے لیتی ہیں جس پر اراکین نے کہا کہ ہدایات لندن سے لینی ہین تو ہمیں کیوں بلایا گیا، خواجہ آصف ،رانا ثناء اللہ کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ اراکین کا ازالہ کریں لیکن مریم کے حوالہ سے کوئی بات نہیں کی گئی، کوئٹہ کا جلسہ بڑا اہم ہے اس حوالہ سے بلکہ کئی لحاظ سے، کوئٹہ کا جلسہ بڑا ہو سکتا ہے، کل بتاؤں گا اسکے بارے میں

Shares: