قصور حکومت اور اپوزیشن  میں اقتدر کی جنگ میں کورونا نے بھی دوسرا حملہ کر دیا حکومت ترجیحی بنیادوں پر  عوام کو ریلیف دے مہنگاٸی کی وجہ سے عوام پریشان
حکومت کا ہر نماٸندہ  0 کارکردگی  کے باوجود عوام کو بیوقوف بنا رہا سماجی کارکن خاور مسعود
تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن خاور مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگاٸی سے پریشان ہیں سستے بازار ایک نمائش  ہیں جن میں ناقص آٹا اور بی گریڈ کی اشیاۓ خوردونوش کے سٹال لگا دیے گٸے ہیں آلو ٹماٹر سبزیوں کے ریٹس عروج پر ہیں ادویات میں بار بار اضافہ ہو رہا ہے بجلی کے نرخ بڑھا دیے گیے آٸندہ چند روز میں گیس کی بندش کر دی جاۓ گی اس کے ساتھ عوام کو دیگر مسائل کا سامنا ہے شہر میں صفائی  نہ ہونے کی وجہ سے بدلتے موسم اور سموگ  بیماریوں کا باعث ہیں شہر میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے سڑیٹ کراٸم چوری ڈاکے میں شہری پریشان اور خوفزدہ ہیں اس لیے حکومت ان مسائل  کی طرف توجہ دے اور عوام اپوزیشن  کی بجاۓ  حکومت کا ساتھ دیں گے

Shares: