پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور دھماکے میں زخمیوں اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 70 زخمی ہو گئے ہیں،

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یوکے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پشاور اور کوئٹہ کیلئے جنرل تھریٹ الرٹ تھا، ایک شخص مدرسے میں داخل ہوا، آئی ای ڈی نصب کی، نصب کی گئی آئی ای ڈی سے دھماکا ہوا، مشکوک شخص کو مدرسے میں داخل ہوتے دیکھا گیا،

مدرسے میں دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد مدرسے میں پڑھنے والے طلبا کے لواحقین مدرسہ اور ہسپتال پہنچ گئے جہاں اپنے پیاروں کی تلاش جاری ہے، ریسکیو‌تیمیں اور سیکورٹی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، دھماکے کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ابتدائی رپورٹ سامنے آ‌جائے گی

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

Comments are closed.