مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والے دھماکے پر ن لیگی رہنما مریم نواز نے واقعہ کی مذمت کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے۔بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں!
پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے۔بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں!
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے۔آمین— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 27, 2020
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے۔آمین
ریسکیو1122 ترجمان کے مطابق ریسکیو1122 کی 9 ایمبولینسز آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو 1122 سرچ اور ایمبولینس آپریشن جاری ہے ریسکیو1122 نے 70 سے زائد زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت بچے حصول تعلیم میں مصروف تھے، شہید اور زخمی بچوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ،خمیوں میں زیادہ تر افراد جھلسے ہوئے ہیں،مدرسے میں 100 سے زائد بچے زیرتعلیم تھے،
صوبائی وزیر صحت تیمور خان کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں 72 زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے گی، شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا قابل مذمت اور بزدلانہ کارروائی ہے، بچوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،
دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے اپیل کی ہے کہ پشاور کے عوام سے درخواست ہےکہ دیرکالونی مدرسے کے زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کیلئے ایل آر ایچ ہسپتال جلد از جلد پہنچ جائیں،
مدرسے میں دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد مدرسے میں پڑھنے والے طلبا کے لواحقین مدرسہ اور ہسپتال پہنچ گئے جہاں اپنے پیاروں کی تلاش جاری ہے، ریسکیوتیمیں اور سیکورٹی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، دھماکے کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ابتدائی رپورٹ سامنے آجائے گی
پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی
مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس
پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو
مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل
پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ
ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل